0
Thursday 8 Jun 2023 23:42

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے اصل ذمہ دار دہشتگردوں کو واپس لانے والے ہیں، اے این پی

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے اصل ذمہ دار دہشتگردوں کو واپس لانے والے ہیں، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے سوات میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے اصل ذمہ دار دہشت گردوں کو واپس لانے والے ہیں، صوبے بھر میں عام عوام اور پولیس کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، بدقسمتی سے اقتدار کے مالک سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں جبکہ پختون جنازے اٹھا رہے ہیں۔ رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ تحفظ دینے والے خود محفوظ نہيں تو عوام کا خدا ہی حافظ ہے، اے این پی شہید پولیس اہل کاروں کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش