0
Thursday 8 Jun 2023 23:42

پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی

پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی۔ مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ این اے 109 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر چودھری سلیم طاہر گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کی سیٹ جیت کر پیپلز پارٹی کو تحفہ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش