0
Thursday 8 Jun 2023 23:51

چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی
اسلام ٹائمز۔ چترال میں ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دیر سے دمیل نسار لوئر چترال جانے والی ڈبل کیبن ڈاٹس گاڑی نمبر 4616 چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے سبب تین خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاٹسن میں پچیس افراد سوار تھے جو دیر سے چترال دمیل آرہے تھے کہ گاڑی عشریت میں گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال پہنچادیا گیا ہے۔ امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش