0
Thursday 8 Jun 2023 23:48

امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار، 4 دن کام، 3 دن آرام

امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار، 4 دن کام، 3 دن آرام
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار کیا گیا ہے، جس میں 4 دن کام اور 3 دن آرام شامل ہے۔ ابوظبی سے اماراتی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ اماراتی میڈیا نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں چار دن کام اور باقی دن آرام یا پھر کوئی دوسری نوکری کر لیں۔ سرکاری عملہ مقررہ ہفتہ وار اوقات چار دنوں میں مکمل کرسکتا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق روزانہ 10 گھنٹے کام کریں اور ہفتے میں 40 گھنٹے کا کام مکمل کرلیں۔ اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چار دن فرائض انجام دینے کیلئے ادارے کا اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1062734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش