QR CodeQR Code

پاکستان ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے اہم ادارے کا رکن منتخب

9 Jun 2023 00:25

پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور موثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے، جبکہ 6 بار اس فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے اہم اور موثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوگیا۔ ایکوسک فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان کو 185 میں سے 129 ووٹ ملے۔ سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے۔ ایشیا اور پیسیفک خطے کے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5 ممالک میں مقابلہ تھا۔ ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے۔

ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے۔ پاکستان 2024ء تا 2026ء کی مدت کیلئے پھر منتخب ہوا ہے، پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور موثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے،  جبکہ 6 بار اس فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے۔ ای سی او ایس او سی کا رکن منتخب ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مسرت کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1062743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062743/پاکستان-ایک-مرتبہ-پھر-اقوام-متحدہ-کے-اہم-ادارے-کا-رکن-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org