QR CodeQR Code

پنجاب میں ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے، ہاشم ڈوگر

فواد چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، مسرت چیمہ کی تردید

9 Jun 2023 03:49

ذرائع کے مطابق لاہور میں (آئی پی پی) کے صدر کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز منعقدہ عشائیے میں تحریک انصاف کے سابق مرکزی راہنما نے شرکت کی تھی، جس کے بعد انہیں استحکام پاکستان پارٹی میں مرکزی عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی سابقہ راہنما نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف اور نہ اس گروپ کے کسی راہنما سے ملاقات ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی راہنما فواد چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز منعقدہ عشائیے میں فواد چوہدری نے شرکت کی تھی، جس کے بعد انہیں جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں مرکزی عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق راہنما مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جہانگیر ترین اور نہ اس گروپ کے کسی راہنما سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔ جہانگیر سے ملاقات کی برسوں پرانی تصویر چلائی جا رہی ہیں ۔

دریں اثنا پنجاب کے سابق وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ڈیمو کریٹس گر وپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے۔ سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، جس کے کچھ ارکان پہلے ہی ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062783/فواد-چوہدری-بھی-استحکام-پاکستان-پارٹی-میں-شامل-مسرت-چیمہ-کی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org