0
Friday 9 Jun 2023 13:20
آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے

وزیراعلیٰ پنجاب کا 9 مئی واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا حکم

شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب کا 9 مئی واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت 9 مئی واقعات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شرپسندوں کی گرفتاریوں، تفتیش اور مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا ہے، سائنٹیفک انداز سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اورپراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لا کرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے۔ کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ کسی گنہگار کو چھوڑنا نہیں اور بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش