QR CodeQR Code

مقدمہ کا ریکارڈ آج بھی پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اینٹی کرپشن کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت

پرویز الہٰی پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں ردو بدل کر کے بھرتیوں کا الزام ہے

9 Jun 2023 14:07

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت کے سپیشل جج نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پیش کریں ورنہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت کل 10 جون تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف درج غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے سپیشل جج علی رضا نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈوکیٹ رانا انتظار عدالت پیش ہوئے۔ مقدمہ کا ریکارڈ آج بھی پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، پرویز الہٰی کے وکیل نے استدعا کی کہ مقدمہ کا ریکارڈ آج بھی پیش نہیں کیا گیا، عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے، جس پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کچھ وقت دے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پیش ہو جاتے ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج علی رضا نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پیش کریں ورنہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت کل 10 جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں ردو بدل کر کے بھرتیوں کا الزام ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1062830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062830/غیر-قانونی-بھرتیوں-کا-کیس-اینٹی-کرپشن-کو-جواب-جمع-کروانے-کی-آخری-مہلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org