0
Friday 9 Jun 2023 14:53

حکومت کا بجٹ کیساتھ اہم قوانین بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا بجٹ کیساتھ اہم قوانین بھی متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز. حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے اہم قوانین بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کیلئے قانون سازی ہوگی۔ نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کیلئے بھی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لا سکیں گے۔ ملک میں ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کئے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش