QR CodeQR Code

بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت کرنیکا فیصلہ

9 Jun 2023 15:44

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ اجلاس میں بلوچستان سے کوئی شرکت نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی بھی موجود تھے۔ جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے بلوچستان کو درپیش مالی مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور اس پارٹی نے اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملاقات کے بعد بی اے پی کی قیادت نے وفاقی حکومت کے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس سے قبل کہا تھا کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے نمائندے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1062847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062847/بلوچستان-عوامی-پارٹی-کا-بجٹ-اجلاس-میں-شرکت-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org