0
Friday 9 Jun 2023 16:00

حضرت امام خمینی (ر) کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حضرت امام خمینی (ر) کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان آرٹ گیلری میں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے عروج ملکوتی کے حوالے سے تصویری نمائش کے موقع پر کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور مہمانوں کے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ نئی نسل کی درست سمت میں رہنمائی کے لئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی کی شخصیت اقوام عالم کے لئے رہبر و رہنماء کا درجہ رکھتی ہے۔ تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ عوام کو امام امت کے افکار و تعلیمات سے روشناس کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 1062848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش