QR CodeQR Code

میاں صاحب وطن واپسی کی تاریخ خود دینگے، کوئی اور نہیں دے سکتا

عام انتخابات سے 60 سے 90 روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے، رانا ثناء اللہ

انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا

9 Jun 2023 16:17

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جو ہوا وہ اب ہو رہا ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے، جو لوگ 2018ء میں ایک جگہ اکٹھے ہوئے، وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے، کوئی اور تاریخ نہیں دے سکتا، انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کر لی ہے، عام انتخابات سے ساٹھ سے نوے روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نون لیگ کو اکثریت ملی تو وزیراعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ نون لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیئے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہیئے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی، جو یہ کہہ رہا ہے جھوٹ کہہ رہا ہے، 2018ء میں جو ہوا وہ اب ہو رہا ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے، جو لوگ 2018ء میں ایک جگہ اکٹھے ہوئے، وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1062865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062865/عام-انتخابات-سے-60-90-روز-قبل-میاں-صاحب-واپس-آئیں-گے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org