0
Friday 9 Jun 2023 16:35

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پا گئے

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پا گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کو کافی عرصہ قبل خیرباد کہنے والے اور اپنی علیحدہ پارٹی بنانے والے جہانگیر ترین  اور حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز خٹک اپنے ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین کی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو استحکامِ پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے ایک روز قبل "استحکام پاکستان پارٹی" کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیے میں نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کیا۔ علیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ملک بھر سے 100 کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ عشائیے میں سندھ سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور جے پرکاش شریک ہوئے۔ فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے، پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1062869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش