0
Friday 9 Jun 2023 20:27

منی پور میں پیش آئے تازہ تشدد کے واقعات میں 3 افراد کی موت

منی پور میں پیش آئے تازہ تشدد کے واقعات میں 3 افراد کی موت
اسلام ٹائمز۔ کشیدگی کا شکار منی پور میں پیش آئے تازہ تشدد کے واقعات میں کم از کم تین لوگ بشمول ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے وہیں دو زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز منی پور کے کھوکین گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے اس کام کو انجام دیا ہے۔ ضلع مغربی امپال اور کانگپوکپی کے درمیان سرحد پر کھوکین گاؤں ہے اور مشتبہ عسکریت پسندوں اور متاثرین کا تعلق علیحدہ کمیونٹیوں سے ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شدت پسند جو خاکی ڈریس پہنے اور ملٹری کی گاڑی چلا رہے تھے، جمعہ کی صبح کھوکین گاؤں پہنچے اور اٹومٹیک رائفلوں سے گاؤں والوں پر فائرینگ شروع کردی۔

میتی کمیونٹی پر ہلاکتوں کا الزام لگاتے ہوئے انڈیجینیس ٹرابل لیڈر فورم (آئی ٹی ایل ایف) نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے دیکھائی جانے شدید ناراضگی کی یہ واقعہ ایک مثال ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔ آئی ٹی ایل ایف نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے اعلان کردہ امن کے عمل کا یہ واقعہ خلاف ورزی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایک مہلوک دھومکھوئی کی ساکن کو اس وقت گرجا گھر میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جب وہ صبح اولین ساعتوں کا دعا کررہی تھی۔ کھوکین گاؤں میں حالات پر قابو پانے کے لئے فوج اور نیم فوجی دستوں کے زائد کالم تعینات کردئے گئے ہیں۔ درایں اثناء دیگر دو اضلاعوں سے گھر کو جلانے کی خبروں کے بشمول تشدد کے واقعات کی رپورٹس ملی ہیں مگر عہدیداروں کی جانب سے اب تک اسکی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش