0
Friday 9 Jun 2023 20:33

عوام نے واضح طور پر بی جے پی و آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کو مسترد کردیا ہے، سدارامیہ

عوام نے واضح طور پر بی جے پی و آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کو مسترد کردیا ہے، سدارامیہ
اسلام ٹائمز۔ کرناٹک کی وزیراعلٰی سدارامیہ نے کہا کہ ریاست میں ایک ’خوف کا ماحول‘‘ دلت، غریبوں، پسماندہ لوگوں، اور اقلیتوں کے لئے تیار کیا گیا تھا مگر ان کی حکومت ان لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گی اور اس کام کی پہلے ہی شروعات ہوگئی ہے۔ ایڈولو کرناٹک آرگنائزیشن کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہماری حکومت اقتدار میں آئی، میں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سماج میں خوف کا ماحول پیدا کرنے والوں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہم آہنگی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مکروہ حرکتوں کو اب ریاست میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی توقعات کے مطابق کام کرے گی۔ انتخابات کے دوران جو پانچ وعدے ہم نے کئے تھے اس کو نافذ کرنے کے لئے ہمیں 59000 کروڑ درکار ہیں۔

موجودہ سال کے باقی مہینوں کے لئے مالی ضرورت 41000 کروڑ ہے۔ سدارامیہ نے کہا کہ مذکورہ حکومت قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لے گی اور متعدد مخالف عوام قوانین کو برخواست کرے گی۔ مختلف تنظیموں بشمول کے ایم رام چندراپا، نو رسریدھر، وجئے اماں، مالیگا، جے ایس پٹیل، یوسف کھانی، تارا راؤ کے بشمول 30 سے زائد نمائندے وفد میں موجود تھے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسکیم سے استفادہ کنندگان کے لئے درخواست کے عمل کو آسان بنائیں اور غیر ضروری جانکاری اور دستاویزات کی مانگ نہ کریں اور اگر کسی وجہہ سے درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو اس کی وجوہات بھی وضاحت کریں۔
خبر کا کوڈ : 1062881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش