0
Friday 9 Jun 2023 20:31

عرب لیگ میں شام کے سفیر اپنے ہیڈکوارٹر کیجانب روانہ

عرب لیگ میں شام کے سفیر اپنے ہیڈکوارٹر کیجانب روانہ
اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ میں شام کے مستقل نمائندے اور قاھرہ میں دمشق کے سفارتی مشن کے سربراہ "حسام الدین آلاء" نے صدر "بشار الاسد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کے صدر نے حسام الدین آلاء کی قاھرہ روانگی سے قبل اپنی توقعات اور سفارشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شامی اخبار نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ حسام الدین آلاء کو عرب لیگ میں شام کے مستقل مندوب اور قاھرہ میں دمشق کے سفارتی مشن کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔ شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بعد اس تنظیم کے اجلاسوں میں شامی وفود کی شرکت کے بعد حسام الدین آلاء کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ یاد رہے کہ 11 سال بعد دمشق کے نمائندے دوبارہ عرب لیگ میں اپنی نشست پر براجمان ہوں گے۔ حسام الدین آلاء سے قبل یوسف احمد عرب لیگ میں شام کے نمائندے تھے۔

حسام الدین آلاء آٹھ سال تک اقوام متحدہ اور جنیوا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں شام کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران وہ اٹلی اور سپین میں شام کے سفیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1996ء سے 2001ء تک نیویارک میں واقع اقوام متحدہ میں شام کے نمائندہ دفتر میں اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ قابل غور بات ہے کہ 19 مئی کو شام کے صدر نے جدہ میں عرب لیگ کی 32ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد "محمد بن سلمان" سمیت متعدد اعلیٰ عرب حکام سے ملاقاتیں اور گفتگو کی۔ دمشق کی عرب لیگ میں رکنیت کی بحالی کے بعد شامی حکام کی عرب اجلاس میں یہ پہلی شرکت تھی۔
خبر کا کوڈ : 1062885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش