0
Friday 9 Jun 2023 20:39

لاہور، اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے، گستاخ امام مہدی کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ

لاہور، اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے، گستاخ امام مہدی کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فورم اتحاد امت فورم کے زیراہتمام بارہویں تاجدار امامت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کیخلاف نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کی مساجد میں خطبات جمعہ میں آئمہ جمعہ و جماعت نے واضح کیا کہ امام مہدیؑ کے ظہور کا عقیدہ امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے۔ ملعون احسن باکسر نے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا اور اپنے لئے جہنم کا راستہ اختیار کیا ہے۔ امام مہدی ؑ کے ظہور کے بارے میں احادیث مقدسہ موجود ہیں، کہ وہ قیامت سے پہلے حکم خداوندی سے ظہور کریں گے۔

علما کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی احسن باکسر کیخلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے، مگر پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ جس پر ملت اسلامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ علی مسجد جامعتہ المنتظر، مسجد الحسین اچھرہ، مسجد الحائری وسن پورہ، امامیہ مسجد شباب چوک، مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سمیت مختلف 50 مقامات پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جامعتہ المنتظر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل رابطہ کمیٹی پنجاب کے سیکرٹری قاسم علی قاسمی نے خبر دار کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود گستاخ امام مہدی کی گرفتاری نہ ہونا ریاستی اداروں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملعون احسن باکسر کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیں گے۔ اتحاد امت فورم کی رکن جماعتوں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، وفاق المدارس الشیعہ، جامعة المصطفیٰ، جامعہ منہاج الحسین کے رہنماوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے ورنہ امن و امان کی ضمانت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش