0
Friday 9 Jun 2023 23:00
میں اپنی جگہ پر قائم اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، نہ کوئی آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، نہ کوئی آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔ پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے، نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی جگہ پر قائم اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1062902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش