0
Friday 9 Jun 2023 23:02

چھینہ گروپ کی جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے کیلئے مشاورت، رواں ماہ شمولیت کا امکان

چھینہ گروپ کی جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے کیلئے مشاورت، رواں ماہ شمولیت کا امکان
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے چھینہ گروپ اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے کیلئے پنجاب سے سابق پارلیمنٹرین کے گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ کی ساتھیوں سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے، قوی امکان ہے کہ چھینہ گروپ رواں ماہ ہی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لے گا۔پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جہانگیر ترین اور ملک غضنفر عباس چھینہ کے درمیان مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، واضح رہے ہم خیال چھینہ گروپ میں پنجاب سے 20 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش