0
Saturday 10 Jun 2023 00:09

سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، سراج الحق

سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، صرف ایک خاندان کیخلاف تحقیقات کی گئیں۔ سراج الحق نے کہا کہ 435 افراد کا کیس گزشتہ 7 سال سے نہیں سنا جارہا، سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پاناما بینچ میں شامل دو جج بعد میں چیف جسٹس بھی بنے پھر بھی انہوں نے 435 افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے پاناما سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔

سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔ جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں مگر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ 24 سماعتوں کے بعد ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کردیے گئے؟
خبر کا کوڈ : 1062911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش