0
Friday 9 Jun 2023 22:27

بجٹ میں محدود وسائل میں زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، خواجہ آصف

بجٹ میں محدود وسائل میں زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجٹ میں محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام طبقات کو مدنظر رکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے، تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس جو مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ان کے ریلیف کیلئے کوشش کی ہے، عام آدمی کو جتنا ریلیف دینا چاہتے تھے، اتنے ہمارے پاس وسائل نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا ہے، اس سارے جھگڑے میں فوج کا کوئی تعلق نہ تھا، اگر کسی کو پارٹی بنانا مقصود ہو تو سیاسی جماعتوں کو بناتے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہداء کی نشانیوں اور تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، یہ مسلح بغاوت تھی، کیونکہ ان کے پاس اسلحہ بھی تھا، اوورسیز پی ٹی آئی سپورٹرز کا دعویٰ ہے 25 کارکن مارے گئے، لیکن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 1062915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش