QR CodeQR Code

اسلام آباد، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مشاورتی اجلاس

10 Jun 2023 00:36

مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ تجویز پیش ہوئی کہ پندرہ جولائی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اور تیرہ جون کو صوبائی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے زیر صدارت مرکزی دفتر میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر گیلانی، مولانا عبدالغفار روپڑی، علامہ شبیر میثمی، سید ناصر عباس شیرازی، مفتی گلزار نعیمی، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، مفتی معرفت شاہ، طاھر رشید تنولی و دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ تجویز پیش ہوئی کہ پندرہ جولائی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اور تیرہ جون کو صوبائی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1062916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062916/اسلام-ا-باد-ملی-یکجہتی-کونسل-پاکستان-کا-مشاورتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org