QR CodeQR Code

بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکا نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

9 Jun 2023 23:59

ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، سیاست سے بریک لیتا ہوں، آئندہ کا فیصلہ حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کرونگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، بہاولنگر سے بیرسٹر میاں احتشام الحق نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ بیرسٹر احتشام الحق لالیکا حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے، میاں احتشام الحق لالیکا نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ بھی واپس کر دی۔ میاں احتشام الحق نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، سیاست سے بریک لیتا ہوں، آئندہ کا فیصلہ حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکا سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل بھی رہے ہیں، میاں احتشام الحق لالیکا کے والد میاں امتیاز لالیکا ایم پی اے رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062918/بیرسٹر-میاں-احتشام-الحق-لالیکا-نے-بھی-پی-ٹی-ا-ئی-کو-خیر-باد-کہہ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org