0
Friday 9 Jun 2023 22:41

ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے، چوہدری شجاعت حسین

ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے، کراچی کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ لاہور میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تعلق قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں مل کر مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہیں۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی بہتری کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1062953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش