0
Saturday 10 Jun 2023 01:56

شام میں الہول کیمپ سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ

شام میں الہول کیمپ سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ
اسلام ٹائمز۔ روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ریاض اجلاس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بغداد اس کیمپ کی صورت حال پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شام میں تقریبا 3 ہزار عراقی دہشت گرد موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے جاری بحران کا کوئی راہ حل تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے۔ خاص طور سے ایسی حالت میں کہ اس صورت حال سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اتحاد کا ریاض اجلاس جمعرات کو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام میں واقع الہول کیمپ میں تقریبا 56 ہزار افراد موجود ہیں اور یہ کیمپ کرد ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول میں ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اس کیمپ میں داعش کے دس ہزار بیرونی عناصر بھی موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش