0
Saturday 10 Jun 2023 02:17

روس سے ہندوستان کی تیل درآمدات میں اضافہ

روس سے ہندوستان کی تیل درآمدات میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ کیپلر کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ دی گئی ہے کہ جنگ یوکرین سے قبل روس سے ہندوستان کی، تیل درآمدات 67 ہزار بیرل یومیہ تھی مگر جنگ کے بعد روس کے خلاف ڈالے جانے والے دباؤ کی بنا پر روس، اپنا تیل، سستی قیمت پر برآمد کرنے پر مجبور ہو گیا جس کے بعد ہندوستان نے روس سے تیل درآمدات میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔ روس سے ہندوستان کی، تیل درآمدات میں جنگ یوکرین کے قبل کے مقابلے میں 1500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنگ یوکرین کے بعد یورپ و امریکہ کی روس دشمنی بڑھنے کے بعد ماسکو نے بھی توانائی کی اپنی برآمداتی منڈیوں کا رخ یورپ سےایشیائی ممالک خاص طور سے چین، ہندوستان اور پاکستان کی طرف موڑ دیا ہے اور ان ممالک نے بھی روس کے سستے تیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش