0
Saturday 10 Jun 2023 07:03

رجب طیب اردگان کی جسمانی حالت تشویشناک، انقرہ کی تردید

رجب طیب اردگان کی جسمانی حالت تشویشناک، انقرہ کی تردید
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام ترکی کے صدارتی محل نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ رجب طیب اردگان کی صحت میں خرابی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترکی کے صدر کی خرابی صحت سے متعلق جاری خبروں کی انقرہ نے تردید کر دی ہے۔ قبل ازیں ایک ترک صحافی "جان آتاکلی" نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ مستقبل قریب میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم رجب طیب اردگان کی سرجری انجام دے گی۔ اس حوالے سے ترکی کے صدارتی محل میں قائم انفارمیشن ڈیسک نے بتایا کہ اشتعال انگیز غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ سوشل میڈیا پر صدر کی خرابی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردگان کو ہارٹ اٹیک سے متعلق بعض عالمی میڈیا میں چلنے والی خبروں پر ترکی کی حکومت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ تقریباََ ایک ماہ قبل ترکی کے صدر کو بیماری کی وجہ سے لائیو انٹرویو کے دوران کچھ منٹ کے لئے بریک لینا پڑی تھی۔ بریک کے پندرہ منٹ بعد طیب اردگان دوبارہ لائیو آئے اور ناظرین سے اس امر کی معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل اور آج کام زیادہ ہونے کی وجہ سے معدے میں تھوڑی تکلیف تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پروگرام جاری رکھتے ہوئے اینکر کے سوالات کے جوابات دئیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1062974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش