0
Saturday 10 Jun 2023 07:39

غزہ میں فلسطینی مقاومت کا میزائل تجربہ

غزہ میں فلسطینی مقاومت کا میزائل تجربہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ غزہ میں مقاومت نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے تناظر میں ایک جدید میزائل تجربہ کیا ہے۔ فلسطینی مقاومت نے گزشتہ روز جمعے کی صبح اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر ایک میزائل تجربہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں شہاب نیوز نے رپورٹ دی کہ فلسطینی مقاومت نے اپنی جنگی آمادگی میں اضافے اور ہدف کو نشانہ بنانے میں بہتری کی خاطر سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی مقاومت، صیہونی رژیم سے ممکنہ تصادم کے پیش نظر وقتاََ فوقتاََ سمندر کی جانب میزائل تجربات کرتی رہتی ہے۔ مقاومتی فورسز کی جانب سے ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات اس حد تک موثر ہیں کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ہونے والی تین روزہ جنگ میں صیہونی بحری جہاز نہ تو کسی آپریشن میں شریک ہوئے اور نہ ہی غزہ کے ساحل کے نزدیک آئے۔ اس جنگ میں صیہونی رژیم کو خطرہ تھا کہ جہاد اسلامی کے عسکری ونگ "سرایا القدس" کے پاس ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش