QR CodeQR Code

بیرسٹر سلطان محمود سے محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر کی ملاقات

10 Jun 2023 09:49

اس موقع پر صدر ریاست آزادکشمیر نے چوہدری محمد نسیم کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے محتسب کا ادارہ موثر اقدامات اُٹھائے تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف میسر آ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے محتسب اعلیٰ آزادکشمیر چوہدری محمد نسیم کی ادارہ محتسب کے وفد کے ہمراہ ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ آزادکشمیر چوہدری محمد نسیم نے صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کی سال 2022ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ آزادکشمیر چوہدری محمد نسیم نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محتسب اعلیٰ آزادکشمیر چوہدری محمد نسیم کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے محتسب کا ادارہ موثر اقدامات اُٹھائے تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف میسر آ سکے۔


خبر کا کوڈ: 1062993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062993/بیرسٹر-سلطان-محمود-سے-محتسب-اعلی-آزاد-کشمیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org