0
Saturday 10 Jun 2023 16:56

ممبران قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

ممبران قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ انٹرا کورٹ اپیل سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے دائر کی، جس میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی، سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے موقف اپنایا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفے دیئے، 28 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کر لئے، سپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی پی ٹی آئی ممبران کے استعفے منظور کر لئے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں مزید موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اپیل کے فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1063076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش