QR CodeQR Code

نواز شریف مزید ڈیڑھ سال جمہوری حکومت برداشت کر لیں، راجہ ریاض

15 Oct 2011 01:13

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف جمہوریت پر حقیقی یقین رکھتے ہیں تو ڈیڑھ سال کے لئے جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان کریں ورنہ قوم سمجھے گی کہ وہ کسی کی انگلیوں پر ناچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صبر کریں، اگر وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے تو کوئے قیامت نہیں آئے گی۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں اور صبر کر کے مزید ڈیڑھ سال جمہوری حکومت برداشت کر لیں تو نظام مضبوط اور ان کا سیاسی قد کاٹھ بڑھ جائے گا۔ راجہ ریاض نے کہا اگر مارشل لا لگا تو قوم کو یقین ہے کہ نواز شریف پھر ملک سے باہر بھاگ جائیں گے، لیکن پیپلز پارٹی پہلے کی طرح ان کی سازش کے نتیجے میں آنے والے مارشل لا کا مقابلہ کرے گی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف جمہوریت پر حقیقی یقین رکھتے ہیں تو ڈیڑھ سال کے لئے جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان کریں ورنہ قوم سمجھے گی کہ وہ کسی کی انگلیوں پر ناچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صبر کریں اگر وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے تو کوئے قیامت نہیں آئے گی۔ ڈینگی سے ہونے والی پانچ سو ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعلٰی ہیں اور انہیں قدم قدم پر آئینہ دکھائیں گے اور پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیراعلٰی تک ریلی نکالیں گے اور دھرنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 106308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106308/نواز-شریف-مزید-ڈیڑھ-سال-جمہوری-حکومت-برداشت-کر-لیں-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org