QR CodeQR Code

تہران، اسد اللہ اسدی کی حسین امیر عبداللہیان کیساتھ ملاقات

10 Jun 2023 22:41

اپنی سفارتی استثنی کے باوجود بے بنیاد الزامات کے تحت بلجیئم میں 5 سال قید کی سزا کاٹنے کیبعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے والے ویانا میں ایرانی سفارتکار نے آج شام تہران میں ایرانی وزير خارجہ کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں انکا خیرمقدم کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بیلجیئم کی جیلوں میں طویل عرصے تک غیر قانونی اور اذیتناک قید کے دوران انکی قابل تحسین استقامت کو سراہا


اسلام ٹائمز۔ ویانا میں ایرانی سفارتکار اسد اللہ اسدی، جو پہلے جرمنی اور پھر بیلجیئم میں تقریباً 5 سال کی غیر قانونی حراست اور قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے اور وطن واپس پہنچے ہیں، نے آج شام تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت متعدد اعلی سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے اسد اللہ اسدی کا استقبال کرتے ہوئے ایرانی سفارتکار، ان کی اہلیہ، بچوں اور خاندان کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کے ساتھیوں کو بھی ان کی وطن واپسی پر مبارکباد پیش کی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے بیلجیئم کی جیل میں طویل عرصے تک غیر قانونی اور تھکا دینے والی غیرقانونی قید کے دوران اسد اللہ اسدی کی قابل تحسین استقامت، قومی مفادات کے تحفظ اور عظیم ایرانی قوم کی عزت و اقتدار کے تحفظ کے لئے ان کے باوقار رویے کو سراہتے ہوئے ان سے کہا کہ ایرانی حکومت، سفارتی نظام اور عدلیہ نے اپنے سفارتکار کی غیر قانونی گرفتاری اور اس پر عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات سمیت ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کے خلاف اپنی تمام طاقت و صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے، منطقی موقف اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں خوش قسمتی کے ساتھ آج ہم آپ کو ملک عزیز میں موجود پا رہے ہیں۔

رہائی پانے والے ایرانی سفارتکار نے اس ملاقات میں اپنی گرفتاری اور قید کے وقت کا مختصر ذکر کرتے ہوئے پہلے جرمنی اور پھر بیلجیئم کی جیلوں میں پیش آنے والی روئیداد پر روشنی ڈالی اور حکومت، سفارتی نظام اور عدلیہ کی مستعد و موثر کوششوں کی جانب اشارہ کیا۔ اپنی گفتگو کے آخر میں اسد اللہ اسدی نے اپنی آزادی اور صیہونی دہشتگردوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، سفارتی نظام و عدلیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے موثر اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1063089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063089/تہران-اسد-اللہ-اسدی-کی-حسین-امیر-عبداللہیان-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org