اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زینبی محب یونٹ ابراہیم زئی کے زیر اہتمام برسی رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رح کا پروگرام زیارت حضرت عباس علمدار (ع) ابراہیم زئی ہنگو میں منعقد ہوا۔ پروگرام سے علامہ سید باقر منتظری اور علامہ مہدی غلام نے خطاب کیا، برسی کی تقریب میں علاقے کے عمائدین، عوام اور آئی ایس او کے یونٹ اراکین شریک ہوئے اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رح کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔