0
Saturday 15 Oct 2011 01:31

جعلی شناختی کارڈ تصدیق کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، رحمان ملک

جعلی شناختی کارڈ تصدیق کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی تصدیق کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ناظمین اور نائب ناظمین کی تصدیق کی وجہ سے جعلی شناختی کارڈز بنائے گئے۔ آٹھ ہزار جعلی کارڈز کو بلاک کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا ہے، وہ اپنے ملک کیوں نہیں جا رہے، نیٹو کنٹینرز معاملہ وزارت داخلہ ک نہیں، یہ وزارت دفاع کا معاملہ ہے، وزارت داخلہ کنٹینرز کو کوئی لائسنس یا پرمٹ ایشو نہیں کرتی، جبکہ وزیر مملکت خواجہ شیراز کا کہنا تھا کہ نیٹو کنٹینرز کو راہداری اور اجازت نامہ وزارت داخلہ نے جاری کر رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ این ایل سی اسکینڈل کی فوجی عدالتی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔
خواجہ شیراز نے کہا کہ این ایل سی اسکینڈل میں چار ارب روپے کے قریب کی غیر قانونی سرمایہ کاری کی گئی، اب تک آدھے سے زیادہ رقم ڈوب چکی ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیرون ممالک سے دس ہزار نو سو ستائیس ملین ڈالرز کی امداد لی گئی ہے، ان میں توانائی کے لیے دو ہزار پانچ سو پچانوے ملین ڈالرز، غربت اور دیہی ترقی کے لیے ایک ہزار ایک سو سڑسٹھ ملین ڈالرز، مواصلات کے لیے دو ہزار ایک سو چوراسی ملین ڈالرز امداد لی گئی۔
خبر کا کوڈ : 106312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش