QR CodeQR Code

چار سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا

جے یو آئی آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، فضل الرحمان

حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے

10 Jun 2023 22:35

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پروجیکٹ کو زمین بوس کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ چار سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا، پوری قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پروجیکٹ کو زمین بوس کیا۔


خبر کا کوڈ: 1063121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063121/جے-یو-ا-ئی-ا-ئندہ-الیکشن-میں-بھرپور-حصہ-لے-گی-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org