QR CodeQR Code

طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

10 Jun 2023 22:47

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارشوں کی وجہ سے بنوں اور لکی مروت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1063124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063124/طوفانی-بارشوں-سے-ہلاکتوں-پر-وزیر-اعظم-شہباز-شریف-کا-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org