0
Saturday 10 Jun 2023 22:51
پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کرچکا ہے

ملک دوراہے پر آچکا، ہمیں بہت سے فیصلوں میں عوام کا تعاون چاہیئے، احسن اقبال

اگر ہم نے اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
ملک دوراہے پر آچکا، ہمیں بہت سے فیصلوں میں عوام کا تعاون چاہیئے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ایک دوراہے پر آچکا ہے، ہمیں بہت سے فیصلوں میں عوام کا تعاون چاہیئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں آئی ٹی اور ایکسپورٹس پر توجہ دی ہے، ہم نے آؤٹ لک 2025ء بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اکانومی سلو گروتھ پر ہے، ہمیں اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نے اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے دوران گفتگو استفسار کیا کہ کس ملک میں 6 بجے کے بعد تجارتی مراکز کھلے ہوتے ہیں؟ مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کے بعد تاجروں سے بات کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت اثرات پڑے، ہم نے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے پروجیکٹ شروع کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں ایسی جماعتیں بھی شامل ہیں، جن کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے، ان علاقوں کے لیے زیادہ رقم رکھی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹرکچرل ریفارمز ایک سال کی حکومت کے بس میں نہیں، ہمیں انڈسٹریل سیکٹر، مائننگ کے شعبے میں ریفارمز کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کرچکا ہے، جسے عالمی مالیاتی ادارے نے بھی تسلیم کیا ہے، اس کے باوجود 9ویں جائزہ میں التوا سمجھ سے باہر ہے، پاکستان پرامید ہے کہ 9واں جائزہ جلد ہو جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ پورے سال کے لیے بنایا گیا ہے، الیکشن کے بعد بننے والی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ بجٹ میں رد و بدل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کو مینج کیا، ہم نے امپورٹ کو روکا، جس سے کرنٹ اکاؤٹ خسارے میں کمی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1063126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش