QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر دیئے

10 Jun 2023 22:59

خیبرپختونخوا حکومت آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدے کے تحت 95 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے، معاہدے کے تحت کے پی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے 95 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گی۔ صوبہ نے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط تو کر دیئے تاہم صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی محمود خان حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1063128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063128/خیبرپختونخوا-حکومت-نے-سرپلس-بجٹ-دینے-کیلئے-آئی-ایم-ایف-معاہدے-پر-دستخط-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org