QR CodeQR Code

بارش کی پیشگوئی، لاہور میں واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری

10 Jun 2023 23:13

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے تمام سٹاف اور مشینری کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کی پیشگوئی پر واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام سٹاف اور مشینری کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ غفران احمد نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف کیا اور تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے۔ دوسری جانب لاہور میں دن بھر سخت گرمی کے بعد جوہر ٹاؤن، گلبرگ اور شملہ پہاڑی کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 1063130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063130/بارش-کی-پیشگوئی-لاہور-میں-واسا-کو-الرٹ-رہنے-ہدایات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org