QR CodeQR Code

فوجی دستے 9 مئی کے واقعات کے بعد تعینات کیے گئے تھے

اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلے ارسال

10 Jun 2023 23:44

چیف کمشنر آفس نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف کمشنر آفس نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج لگائی گئی تھی، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی فوجی دستوں کو واپس بھیجنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔ فوجی دستے 9 مئی کے واقعات کے بعد تعینات کیے گئے تھے۔ پنجاب کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں کو فوری واپس بلایا جائے۔ واضح رہے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا تھا، وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1063142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063142/اسلام-ا-باد-اور-پنجاب-میں-فوج-کی-تعیناتی-ختم-کرنے-کیلئے-وزارت-داخلہ-کو-مراسلے-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org