0
Sunday 11 Jun 2023 01:12

غیر قانونی بھرتیاں کیس، اینٹی کرپشن پرویز الہٰی کیخلاف مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کر سکا

غیر قانونی بھرتیاں کیس، اینٹی کرپشن پرویز الہٰی کیخلاف مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کر سکا
اسلام تائمز۔ اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور رائے ممتاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے درخواست کی سماعت کی۔ اس دوران چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ پراسیکیوشن آج بھی مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے جزوی ریکارڈ پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر کوئٹہ گیا ہوا تھا وہ واپس آ رہا ہے اور راستے میں ہے۔ پراسیکیوشن نے مکمل ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے چودھری پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں رد و بدل کر کے بھرتیوں کا الزام ہے۔ انہوں نے تحریری امتحان میں فیل 12 امیدواروں کو گریڈ 17 کی ملازمت دی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1063181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش