QR CodeQR Code

جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دیں

11 Jun 2023 01:25

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جن میں سے 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروائی ہیں۔ خصوصی عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو 12 جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔


اسلام تائمز۔ جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ ملک، صبوحی انعام سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جن میں سے 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروائی ہیں۔ خصوصی عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو 12 جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

خواتین نے ضمانت کی درخواستوں میں استدعا کی ہے کہ ہمیں مقدمے میں غلط ملوث کیا گیا لہٰذا ضمانت پر رہائی دی جائے۔ واضح رہے 13 خواتین جناح ہاؤس حملے کے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں نامزد ہیں۔ ان میں خدیجہ شاہ، مریم مزاری، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام، طیبہ راجہ، صنم جاوید، ہما سعید، ممتاز بی بی، خلت عزیز، ارم اکمل، عائشہ مسعود، ماہا مسعود اور خدیجہ ندیم شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1063183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1063183/جناح-ہاؤس-حملہ-کیس-خدیجہ-شاہ-سمیت-8-خواتین-نے-ضمانت-کیلئے-درخواستیں-دائر-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org