QR CodeQR Code

پاک عرب فوجی مشقیں الصمصام چہارم 2011ء جہلم میں اختتام پذیر ہو گئیں

15 Oct 2011 23:00

اسلام ٹائمز:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسطرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاک آرمی اور رائل سعودی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں بنام الصمصام چہارم 2011ء جہلم میں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دور حاضر کے چیلنجوں کے مطابق فوج کو تیار کرنا ہے۔ ان فوجی مشقو ں کے دوران یونٹ اور بریگیڈ کی سطح تک کے جنگی آپریشنز کی مشترکہ ٹریننگ کروائی گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسطرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 106342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106342/پاک-عرب-فوجی-مشقیں-الصمصام-چہارم-2011ء-جہلم-میں-اختتام-پذیر-ہو-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org