0
Saturday 15 Oct 2011 11:54

حالیہ ڈرون حملوں کا فیصلہ صدر اوباما کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا

حالیہ ڈرون حملوں کا فیصلہ صدر اوباما کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈورن حملے کرنے کا فیصلہ صدر براک اوباما کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اجلاس میں شریک امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دو ہفتے قبل قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں میران شاہ میں ڈرون حملوں کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ امریکا اپنی افواج پر حملے کرنے والے خطرناک دشمنوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ ان حملوں میں اب تک امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر جانباز زادران عرف جمیل حقانی کی ہلاکت کی صورت میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میرانشاہ سے اٹھنے والے خطرات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 106378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش