0
Saturday 15 Oct 2011 15:36

جنوبی وزیرستان، 2 ڈرون حملے، 10 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

جنوبی وزیرستان، 2 ڈرون حملے، 10 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
وانا:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں یکے بعد دیگرے 2 ڈرون حملوں میں دس شرپسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کے مطابق وانا سے 60 کلومیٹر دور مغرب کی جانب بغڑ چینہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر امریکی جاسوس طیاروں نے چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں چھے شدت پسند ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں حضرت علی، شیر علی اور امیر حمزہ شامل ہیں۔ ان کا تعلق مقامی شدت پسند کمانڈر ملا نذیر گروپ سے ہے۔ ڈرون طیارے نے دوسرا حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے درہ نشتر میں شرپسندوں کے ٹھکانے پر کیا، جس میں چار شرپسند ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران یہ پانچواں ڈرون ہے۔ جمعرات کو ہونے والے دو حملوں میں 12، جمعہ کو ہونے والے حملے میں 7 اور آج ہونے والے دو حملوں نے 10 افراد کی جان لے لی۔
دیگر ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 3 امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ تین روز میں شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسیز میں جاسوس طیاروں کا یہ چوتھا حملہ ہے۔ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل برمل کے علاقے باغڑ میں آج علی الصباح جاسوس طیاروں سے ایک مکان پر 9 میزائل داغے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں تین افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر ملا نذیر گروپ سے ہے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں گزشتہ تین روز کے دوران یہ چوتھا حملہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے امریکی حکام کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 106447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش