0
Saturday 15 Oct 2011 15:41

لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے 3 روزہ اجتماع عام کا آغاز، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے 3 روزہ اجتماع عام کا آغاز، سکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور:اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام 3 روزہ اجتماع عام پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شروع ہو گیا۔ افتتاح جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کیا۔ اجتماع میں ملک بھر سے طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے بھی سکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔ اجتماع میں داخلے کے لئے طلباء کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔ شرکا کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے لئے اسپرے بھی کیا گیا، اجتماع کے موقع پر 50 بیڈ کا ایک اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔ تین روزہ اجتماع میں ایجوکیشن ایکسپو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں طلباء کو ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 106448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش