0
Friday 28 Aug 2009 10:12

اہم ذمہ داری سونپی گئی،18ویں ترمیم کی جلد خوشخبری ملے گی: رضا ربانی

اہم ذمہ داری سونپی گئی،18ویں ترمیم کی جلد خوشخبری ملے گی: رضا ربانی
اسلام آباد:آئینی اصلاحات کے بارے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے 1973ء کے بعد قوم نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو احسن طریقے سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور قوم اٹھارویں ترمیم کی جلد خوشخبری سنے گی ۔ کمیٹی کے اندر تمام جماعتیں آئینی معاملات پر اتفاق رائے سے نمٹانے پر یقین رکھتی ہیں۔ اب کوئی بھی تجویز یا ترمیم کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ روز آئینی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس کمیٹی کا پہلا باقاعدہ ورکنگ سیشن تھا۔ اس سے قبل ہونے والے اجلاسوں میں کام کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار طے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان جس برد باری اور حوصلہ افزاء رویے کا مظاہرہ کیا ہے کہ اس سے انتہائی پرامید ہوں کہ قوم نے 1973ء کے بعد ہم سیاستدانوں کو جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پیچیدہ، مشکل اور وقت اور احتیاط طلب کام ہے اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ آئین کے ایک آرٹیکل میں ترمیم کرنی ہو تو پورے آئین کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اقلیتوں کی تمام پارلیمانی جماعتوں میں نمائندگی موجود ہے آئینی اصلاحات کمیٹی کیلئے نام پارلیمانی لیڈروں سے ہی لئے گئے تھے۔ مسلم لیگ ( ن) کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں تمام امور اتفاق رائے سے طے کئے جا رہے ہیں۔ اس لئے میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کمیٹی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن استعمال کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 10645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش