0
Saturday 15 Oct 2011 19:13

پاکستانی عوام انقلاب کے لئے تیار ہیں، باکردار قیادت آگے آئے، رحمت خان وردگ

پاکستانی عوام انقلاب کے لئے تیار ہیں، باکردار قیادت آگے آئے، رحمت خان وردگ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ "اسلام ٹائمز" سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ عمران خان، سید منور حسن، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور میاں اظہر جیسے ایماندار، باکردار، بے داغ لوگوں پر تیسری سیاسی قوت عوام کے سامنے پیش کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ پوری قوم میاں برادران اور آصف زرداری جیسے سیاستدانوں سے بیزار ہے اور ان کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کو ہے، قرضے معاف کرنا اور کرپشن کرنا موجودہ حکمرانوں کا وطیرہ ہے۔ رحمت خان وردگ نے کہا کہ اگر ان سیاستدانوں نے قوم کو تیسری سیاسی قوت نہیں دی تو یہ لوگ بھی قوم کے مجرم ہوں گے۔ میاں برادران نے اس برائی کو قوم پر مسلط کیا اور انہی کی وجہ سے قوم کو مشکلات میں ڈالا گیا ہے اور اب الیکشن جب قریب آ چکے ہیں تو میاں برادران اپنی باری کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت میں باری باری آنے کا معاہدہ ہے جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم انقلاب کے لئے تیار ہے، قوم بے داغ، باکردار اور محب وطن دلیر سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتی ہے، عوام ان سیاستدانوں سے بیزار ہیں جنہوں نے قومی وسائل لوٹ لوٹ کر مغربی ممالک اور امریکہ کے بینک بھرے ہوئے ہیں، ان سیاستدانوں کو ان ملکوں کے ہی مفادات عزیز ہیں، عوام ایسی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں مسترد کر دیں تو ان چوروں، لٹیروں سے جان چھوٹ جائیگی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان دلیر قیادت کی ہی پاکستان کو ضرورت ہے جو پاکستان کو موجودہ گھمبیر مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 106480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش