0
Saturday 15 Oct 2011 22:15

اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کی مہم، سینکڑوں طلبہ کا امریکی غلامی سے نجات کا عزم

اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کی مہم، سینکڑوں طلبہ کا امریکی غلامی سے نجات کا عزم
ملتان:اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیراہتمام مہم کے سلسلے میں ملتان کے سینکڑوں طلبہ نے پاکستان سے وفاداری اور امریکی غلامی سے نجات کے عزم کا اظہار کیا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے کل پاکستان اجتماع عام کے سلسلے میں زکریا یونیورسٹی اور ملتان شہر کے تمام کالجز سے فارم پر کرائے، جس میں سینکڑوں طلباء نے امریکی مداخلت اور غلامی کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا، طلباء کا کہنا تھا کہ امریکا حقیقت میں مسلمانوں کا دشمن ہے یہ کبھی بھی ہمارا دوست ثابت نہیں ہو سکتا، ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر امریکی اتحاد سے پاکستان کی علیحدگی کا اعلان کریں اور اسلامی ممالک اور چین کیساتھ تعلقات بہتر بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 106564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش