0
Sunday 16 Oct 2011 00:58

افغان طالبان کے حامی اور ملک میں عسکریت پسندی کے قطعی خلاف ہیں، ایم ایم اے کی بحالی میں جماعت اسلامی رکاوٹ ہے، فضل الرحمٰن

افغان طالبان کے حامی اور ملک میں عسکریت پسندی کے قطعی خلاف ہیں، ایم ایم اے کی بحالی میں جماعت اسلامی رکاوٹ ہے، فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی ہے۔ قلات کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے میں کسی تساہل کا مظاہرہ نہیں کریگی، تاہم جماعت اسلامی نہیں چاہتی کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہو، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی وجود نہیں امریکہ حقانی نیٹ ورک کا بہانہ بنا کر ملک میں جارحیت چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم افغان طالبان کے حامی اور ملک میں عسکریت پسندی کے قطعی خلاف ہیں۔

خبر کا کوڈ : 106596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش